ETV Bharat / state

KU to host Youth Twenty Consultative Meet: کشمیر یونیورسٹی یوتھ ٹوئنٹی مشاورتی میٹنگ کی میزبانی کرے گی - کشمیر یوتھ ٹونٹی مشاورتی میٹنگ کی میزبانی

کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے یوتھ ٹوئنٹی مشاورتی میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ Kashmir University Youth 20 Consultative Meet

کشمیر یونیورسٹی یوتھ ٹوئنٹی مشاورتی میٹنگ کی میزبانی کرے گی

author img

By

Published : May 9, 2023, 12:36 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر، پروفیسر نیلوفر خان، نے کہا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی 11 مئی کو مرکزی کیمپس حضرت بل میں یوتھ 20 مشاورتی میٹنگ کے میزبانی کر رہی ہے۔ میٹنگ کا موضوع ’’موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرات کی کمی، پائیداری کوطرز زندگی بنانا‘‘ہے۔ یہ میٹنگ جی 20 سربراہ اجلاس کے زیر اہتمام منعقد ہوگی۔

کشمیری یونیورسٹی کے ای ایم ایم آر سی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے دوران پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ مشاورت نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ان کی ترقی کے لئے نقشہ راہ تیار کرنے پر مرکوز آزادا مباحثوں، پریزنٹیشن اور انٹریکٹو سیشن کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مباحثوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر یوتھ 20 سمٹ2023 کے نتائج کے دستاویز کے طور پر ایک بیان تیار کیا جائے گا۔ کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ یونیورسٹی کو اجلاس کی میزبانی کا ایک تاریخی موقع ملا ہے اور اس کی شاندار کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ’’کشمیر یونیورسٹی نے تقریب کے انتظامات اور تیاریوں کی نگرانی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں مرکزی حکومت، یوٹی انتظامیہ، جی20 ممالک کے نوجوان لیڈران اور قومی اور بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس کو مزید جامع اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے جموں وکشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی یونیورسٹیز کے شرکاء کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: G 20 Summit in Kashmir 'جی ٹونٹی مندوبین کشمیر کے اندرونی حالات کا بھی جائزہ لیں'

واضح رہے کہ اس اجلاس کے تھیم سے متعلق اہم پہلوؤں پر چار پینل مباحثے ہوں گے اور تھیم کا انتخاب ملک کے لیے بالعموم اور نوجوانوں کے لیے بالخصوص اس کی اعلی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.