سری نگر میں موجود کشمیر یونیورسٹی نے کرونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کے پیش نظر تمام پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ امتحانات آن لائن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ طلبا کے تعلیمی سال کا نقصان نہ ہو۔
کشمیر یونیورسٹی کے ذمہ داروں نے پروفیسر نیلوفر خان کی سربراہی میں مشاورتی کمیٹی منعقد ہوئی۔ جس میں امتحانات کو آن لائن منعقد کرانے کا فیصلہ لیا گیا۔
اس سے قبل یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمک امور کے پروفیسر شبیر اے بٹ کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ڈین کمیٹی کی بھی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں طے شدہ شفارشات کو وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے منظور کیا۔
وائس چانسلر کی منظوری کے بعد رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے حکم دیا کی چوتھے سمسٹر اور دوسرے سمسٹر کے بقیہ سبجیکٹ کے امتحانات 15 مئی کے بعد آن لائن منعقد ہوں گے۔
حکم نامے کے مطابق آن لائن منعقد ہونے والے امتحانات میں تمام یو جی اور پی جی سطح کے امتحانات لیے جائیں گے۔
پوسٹ گریجویٹ کے پہلے سمسٹر کے امتحان بھی آن لائن طریقے سے ہی منعقد ہوں گے۔ ساتھ ہی او وی اور جی ای کورسز کے امتحانات آن لائن 17 اور 19 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔