ETV Bharat / state

JK Board Exam Results بورڈ امتحانی نتائج مئی کے آخری ہفتے میں متوقع

author img

By

Published : May 6, 2023, 2:43 PM IST

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے والدین، طلبہ سے امتحانی نتائج کے حوالہ سے گردش کر رہی افواہوں پر کان نہ دھرنے اور اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بورڈ امتحانی نتائج مئی کے آخری ہفتے میں متوقع

سرینگر (جموں و کشمیر) : یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت سال رواں میں پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں مارچ سیشن شروع کیا گیا جس کے تحت اول سے دسویں گیارہویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے۔ امتحانات ختم ہوئی کئی ہفتے گزر چکے ہیں وہیں اس بیچ اب نتائج کے اعلان کو لے کر آئے روز سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ فلاح تاریخ، فلاح دن یا فلاح وقت پر بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف والدین بلکہ طلباء بھی تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایسے میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’امتحانی نتائج کو منظر عام پر لانے کے لیے مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔‘‘

بورڈ حکام کے مطابق پہلے بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخری ہفتے یا جون کے پہلے ہفتے میں امتحانی نتائج منظر عام پر لائے جائیں گے، جس کے بعد دسویں جماعت کے تنائج کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے طلباء اور والدین پر زور دیا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، جبکہ بورڈ حکام نے امیدواروں اور طلباء سے کہا ہے کہ وہ آئندہ کی اپنی پڑھائی پر دھیان دیں۔ ادھر، اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ یعنی ایس سی ای آر ٹی نے تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے ایک جامع سیلیبس کم اکیڈمک کیلنڈر (Syllabus Cum Academic Calendar) ڈائزین کیا ہے، جس میں بنیادی مرحلہ اور کلاس اول سے آٹھویں جماعت شامل ہیں۔

یہ نصاب این سی آر ٹی، نئی دہلی، کے جاری کردہ تازہ ترین رہنما خطوط اور ہدایت نامہ کے مطابق ہے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل ایجوکیش پالیسی کے ساتھ منسلک ہے، جس کا مقصد روٹ لرننگ سے قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر سیکھنے کی طرف منتقل کرنا ہے۔ جموں و کشمیر، ملک کی دیگر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام علاقوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس طرح کی جامع دستاویز بنانے والا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یو ٹی) بن گیا ہے۔ اس نصاب کا مقصد جموں و کشمیر میں تعلیمی معیار کو فروغ دینا ہے اور توجہ کو روٹ لرننگ سے قابلیت پر مبنی اور تجرباتی سیکھنے کی طرف منتقل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: Uniform Academic Calendar in JK تعلیمی سیشن تبدیل کرنے سے کیا موسم بھی تبدیل ہوگا!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.