انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات کو سیاسی مقاصد کیلئے ملک میں استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
سرینگر میں تاجر انجمنوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ریاست کے حالات میں خلل ڈالا جارہا ہے اور عوام کو مشتعل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ ان معاملات کو جلدی سے حل کرکے حالات سازگار بنائے۔