ETV Bharat / state

کشمیر: امسال چھ لاکھ امرناتھ عقیدت مندوں کی آمد متوقع

وادی کشمیر میں رواں برس جنوبی کشمیر کے پہلگام کی چوٹی پر واقع امرناتھ گھپا کی یاترا کے لئے چھ لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے جس کے لئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے تیاریوں کا آغاز کیا ہے۔

امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں کا اہم اجلاس

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 10:53 AM IST

گزشتہ سال کووڈ 19 کی وبا کے باعث امرناتھ یاترا کا انعقاد نہیں ہو پایا تھا۔ اس سال ہونے والی امرناتھ یاترا کو منعقد کرنے کے لئے جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبرامنیم نے شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کی دسویں اعلیٰ سطحی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں جموں وکشمیر انتظامیہ کے تمام متعلقہ اعلیٰ افسران موجود تھے۔ میٹنگ کا اِنعقاد محفوظ اور بِلا رُکاوٹ شری امرناتھ یاترا۔2021 کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔

جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبرامنیم نے امرناتھ جی شرائین بورڈ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

چیف سیکرٹری نے جموں۔ سری نگر شاہراہ اور بال تل اور چندن واڑی یاترا پگڈنڈی سے پوتر گپھا تک یاتریوں کی محفوظ و بِلا رُکاوٹ نقل و حمل کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا مفصل جائزہ لیا۔ اُنہوں نے بال تل اور چندن واڑی راستوں پر پگڈنڈی پر جاری توسیعی کام کا بھی جائزہ لیا۔ عارضی کیمپوں، پناہ گاہ شیڈوں، صحت و طبی کیمپوں اور ایمرجنسی آپریشن مراکز جو مختلف مقامات پر قائم کئے جانے والے ہیں، کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ پینے کے پانی، لائٹنگ، رسوئی گیس، راشن، اَدویات اور موبائل رابطہ سہولیت کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس این ڈی ایم اے کی تجویز کے تحت جوائنٹ کنٹرول روموں کے قیام پر بھی غور و خوض ہوا۔ اُنہوں نے پگڈنڈیوں کی کشادگی، ریلنگس کی تنصیب اور باندھوں کی تعمیر کی بھی ہدایات دیں۔ اُنہوں نے بال تل راہ گزر پر فیبریکیٹیڈ ٹائلیں بچھانے پر خصوصی توجہ دینے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔ انہوں نے جموں اور کشمیر کے صوبائی کمشنروں کو یاترا کے عبوری کیمپوں بالخصوص کٹھوعہ، سانبہ، جموں، اودھمپور، رام بن، بال تل اور چندن واڑی میں کئے گئے انتظامات کی نگرانی کی ہدایت بھی دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.