ETV Bharat / state

کورونا خطرات کے پیش نظر اسکول بند نہیں ہوں گے: محکمہ تعلیم

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت معاملات کے بیچ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔

کورونا خطرات کے پیش نظر اسکول بند نہیں ہوں گے: ناظم تعلیم

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 10:39 AM IST

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کشمیر میں اسکول بند نہیں کئے جائیں گے بلکہ صرف ایسے تعلیمی اداروں میں چند روز کے لئے درس و تدریس کا عمل معطل کیا جائے گا جہاں کسی طالب علم یا عملہ کو کورونا وائرس میں مبتلا پایا جائے گا۔

ناظم تعلیم محمد یونس ملک نے کہا کہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں قائم 2ہزار ہائی اسکولوں میں سے 4 اسکولوں میں کورونا کے مثبت معاملات پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں جب مڈل سطح کے اسکول کھلے تو پھر 2 سے 3 اسکولوں میں کورونا معاملات سامنے آئے۔

ناظم تعلیم نے مزید کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تمام حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اسکولوں میں مشتبہ عملے اور طلبہ کی کورونا جانچ کی جائے تاکہ اسکولوں میں وائرس سے متاثرہ طلبہ کا پتہ لگایا جا سکے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ’’بعض اسکولوں کے کیسز کی وجہ سے سبھی اسکولوں کو یرغمال نہیں بنائیں گے۔ البتہ کورونا وائرس کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسکولوں میں مکمل طور پروگرام بنا کر تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔‘‘

محمد یونس نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں سینیٹائزر اور ماسک دستیاب رکھنے کے لئے اضافی وسائل کو بھی متحرک کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے وضع کئے گئے رہنما خطوط پر بہتر طریقے سے عمل درآمد کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.