ETV Bharat / state

کشمیر کے اسکولوں میں ایک برس بعد رونقیں بحال

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 10:18 AM IST

قریب ایک برس بعد طلباء و طالبات کا اسکولوں کا رخ کرنے سے ایک خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا رہا ہے۔ ایک جانب اساتذہ طلباء کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ دوسری طرف طلباء و طالبات اپنے ہم جماعتیوں اور دوسرے دوستوں کے ساتھ بغل گیر ہوتے بھی دیکھے گئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

وادی کشمیر میں پیر کے روز نویں سے لے کر بارہویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لئے اسکول دوبارہ کھول دئے گئے۔

گزشتہ ایک برس کے بعد جہاں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی خاطر یکم مارچ سے نویں سے لے کر بارہویں جماعت کے لیے تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں ہیں۔ وہیں اول سے لے کر آٹھویں جماعت کے بچوں کے لئے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 8 مارچ سے باضابطہ طور شروع ہونی جارہی ہیں۔

طویل مدت بعد ہائی سے لے کر ہائر سیکنڈری سطح کے تمام سرکاری اور نجی اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ اسکولوں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل وضح کئے گئے تمام رہنماء خطوط عملائے جا رہے ہیں۔

جہاں طلب علموں کا اسکولوں کے اندر داخل ہونے کے ساتھ ہی تھرمل سکریننگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ وہیں سنیٹائزر کی دستیابی اور ماسک لگانے پر خاص دھیان دیا جا رہا ہے۔ کسی بھی طالب علم کو بنا ماسک کے اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ فروری کی 15 تاریخ سے کشمیر وادی کے تمام کالجز میں بھی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بحال کی گئی۔ البٰتہ کوروناوائرس وبا کو ملحوظ رکھکر کئی کالجوں میں آرڈ ایون اور کئی کالجوں میں سمسٹر کی بنیاد پر بنائے گئے شڈول کے مطابق پڑھایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.