ETV Bharat / state

کشمیر: اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی - اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

کشمیر: اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
کشمیر: اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 4:26 PM IST

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق سرینگر میونسپل حدود میں آنے والے علاقوں میں اسکولوں کا اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ میونسپل حدود کے باہر والے دیگر علاقوں کے اسکولوں کے لیے صبح ساڑھے 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ ایک برس سے زائد عرصے تک کورونا لاک ڈاؤن کے سبب بند رہنے کے بعد یکم مارچ سے مرحلہ وار طریقے پر تمام اسکولوں کو کھول دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں یکم مارچ سے نویں سے لے کر بارہویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے اسکول دوبارہ کھول دیے گئے۔ بعد ازاں چھٹویں سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے لیے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 8 مارچ سے شروع کی گئیں۔ آخری مرحلے میں درجہ اول سے لے کر پانچویں جماعت تک کے بچوں کے لیے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.