ETV Bharat / state

JKBOSE سالانہ پرائیویٹ امتحانی نتائج تک طلباء کو عارضی داخلہ فراہم کرنے کا حکم جاری - jammu kashmir news

کشمیر میں ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے بورڈ کے امتحانات میں ایک یا دو سے زائد مضامین میں ناکام ہونے والے طلبہ کو عارضی داخلہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 16, 2023, 9:52 AM IST

سرینگر: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہفتہ کو تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ان تمام ناکام امیدواروں کو عارضی داخلہ فراہم کریں جو بورڈ کے امتحانات میں ایک یا ایک سے زیادہ مضامین میں فیل ہو گئے یا کوالیفائی نہیں کر پائے ہیں۔ یہ ہدایت ان شکایات کے پس منظر میں جاری کی گئی ہے۔ جس میں ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کو ایسے طلباء کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بیشتر اسکول ہائر کلاسز میں عارضی داخلوں سے انکار کر رہے ہیں۔

اب ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر ( ڈی ای او) نے چیف ایجوکیشن آفیسرز (سی ای او) سے کہا کہ جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن سے منسلک کئی اسکول 2023 کے بورڈ امتحانی نتائج میں ایک یا اس سے زیادہ مضامین میں ایک ہوئے عارضی داخلے سے انکار کر رہے ہیں۔ ایسے میں تمام نجی اور سرکار ہائر سیکنڈری اسکولوں پر لازم بنایا جائے کہ مزکورہ طلباء کو عارضی داخلہ دیا جائے۔ تاہم ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے کہا کہ سالانہ پرائیویٹ امتحانات میں دو سال کے بعد بھی امیدوار امتحان پاس نہیں کر پایا تو اس کا داخلہ خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں کو متنبہ کیا

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بورڈ امتحانات میں ایک یا ایک سے زائد مضامین میں ناکام ہونے والے طلبہ کو بیشتر اسکول ہائر کلاسز میں عارضی داخلہ دینے سے انکار کیا جارہا تھا جس کے خلاف ناکام ہونے والے متعدد طلبہ نے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر سے اس ضمن میں شکایات کی جس پر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے ان ناکام ہونے والے طلبہ کو عارضی داخلہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.