ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1551 ہو گئی

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 99844 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے صرف 5415 کیسز فعال ہیں۔

جموں و کشمیر میں تلاکتوں کی کل تعداد 1551 ہو گئی

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 7:30 AM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھ افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1551 ہو گئی ہے۔

تازہ ہلاکتوں میں پانچ کا تعلق کشمیر سے اور ایک جموں کا رہایشی تھا۔

اب تک کشمیر میں 1031 لوگ کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں جبکہ جموں میں یہ تعداد 520 ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 99844 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے صرف 5415 کیسز فعال ہیں۔

کشمیر میں 60176 کیسز موجود ہے اور جموں میں 39668 کیسز پائے گئے ہیں۔

خطہ میں 92880 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.