ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا سے 10 افراد کی موت

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 71 اموات درج ہوئی ہیں۔

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:55 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 10:16 PM IST

کشمیر میں کورونا سے 8 افراد کی موت
کشمیر میں کورونا سے 8 افراد کی موت

وادی کشمیر میں آج کورونا وائرس سے 5 سالہ بچہ سمیت 10 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 275 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سرینگر میں کورونا وائرس سے 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جن میں راج باغ علاقے میں 58 سالہ ایک شخص، زونی مر کے رہنے والے 45 سالہ، شخص، پلپورہ نوباغ کے 45 سالہ شخص، خانیار سے 70 سالہ شخص اور سونوار سے 54 سالہ شخص شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے قاضی پورہ میں 5 سالہ کمسن بچہ کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع گاندربل میں بھی 70 سالہ ایک شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں 29 سالہ ایک خاتون کا کورونا سے موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وادی کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

ان 10 اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 275 ہو گئی ہے۔ ضلع سرینگر میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ اموات 71 ہوئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں کورونا سے 57 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ضلع کولگام میں 26، شوپیاں میں 19، اننت ناگ میں 19، کپواڑہ میں 15، پلوامہ میں 14، بڈگام میں 20، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 5، جموں میں 12، کٹھوعہ، ادھمپور، پونچھ اور سانبہ میں ایک ایک، راجوری اور ڈوڈہ میں بالترتیب دو افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 10:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.