ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'وادی میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔' rain forecast in Kashmir

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

author img

By

Published : May 16, 2023, 11:18 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 17 سے 20 مئی تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بات دہرائی کہ اس دوران وادی میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ادھر وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Concern Among Farmers: مسلسل بارش سے کسان پریشان

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.