ETV Bharat / state

نظربند سیاسی رہنماؤں کی رہائی متوقع - حراست سیاسی رہنماؤں کی مرحلہ وار رہائی

دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد تقریباً پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ہند نواز سیاسی رہنما، پتھر بازی میں ملوث افراد، عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے معاون، جماعت اسلامی اور حریت کانفرنس رضا کار اور کارکنان شامل ہیں۔

دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد تقریباً پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

author img

By

Published : Dec 4, 2019, 10:19 PM IST

جموں و کشمیر کی انتظامیہ پانچ اگست سے اب تک نظر بند یا زیر حراست سیاسی رہنماؤں کی مرحلہ وار رہائی کے بارے میں جلد ہی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔

دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد تقریباً پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

انتظامیہ میں موجود ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شہر سرینگر میں واقع ایم ایل اے ہوسٹل میں قید سیاسی لیڈران، جنہوں نے سازگار صحت ہونے کی شکایت کی ہے، کو اپنے گھروں میں منتقل کر کے نظر بند رکھنے جبکہ گھروں میں نظر بند لیڈران کو رہا کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

زیر حراست لیڈران زیادہ تر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل کانفرنس اور انڈین نیشنل کانگریس سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان لیڈران کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی سے قبل ہی قید یا نظر بند کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریب 30 لیڈران اس وقت ایم ایل اے ہوسٹل میں قید ہیں اور تقریباً دو درجن لیڈران اپنے ہی گھروں میں نظر بند ہیں۔

انتظامیہ نے گزشتہ ماہ سرکردہ ہند نواز سیاسی لیڈران بشمول غلام حسن میر اور دلاور میر رہا کیا تھا اور دو سیاسی لیڈران جن میں حکیم محمد یاسین میر اور محمد اشرف میر کو ایم ایل اے ہوسٹل سے منتقل کرکے اپنے ہی گھروں میں نظر بند کیا۔
یاد رہے کہ صحت کی بنیادوں پر سی پی آئی ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی کو دہلی کے ایمز اسپتال میں علاج کی اجازت دی گئی تھی تاہم واپسی پر انہیں بھی انکی گپکار رہائش گاہ میں نظربند کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.