ETV Bharat / state

کشمیر: تاجر کی رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ - حزب المجاہدین کمانڈر

این آئی اے کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے سرینگر کے ایک مشہور تاجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر تلاشی لی گئی۔

کشمیر: تاجر کی رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 2:36 PM IST

Updated : Aug 8, 2020, 3:16 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرینگر میں مشہور تاجر ساحل زرو کی نگین میں واقع رہائش گاہ پر ہفتہ کو چھاپہ مارا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے سنیچر کی صبح ساحل زرو کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر پورے گھر کی تلاشی لی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ چھاپہ عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کرنے کے معاملے سے جڑا ہے۔

ساحل زرو قالین اور ہینڈی کرافٹ تجارت سے وابستہ ہے۔ سنہ 2006 میں وہ راحیل مہاجن منشیات کیس کے معاملے میں گرفتار کیے گئے تھے اور بعد میں ان کو دلی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2017 میں این آئی اے نے وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں کئی علیحدگی پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس وقت درجنوں علیحدگی پسند دلی کے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں پولیس نے معطل کیے گئے ڈی وائی ایس پی دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین کمانڈر نوید بابو کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات بھی این آئی کو سونپی گئی اور اس وقت دیوندر سنگھ، نوید بابو اور ان کے ایک اور ساتھی عرفان احمد جیل میں ہیں۔

Last Updated : Aug 8, 2020, 3:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.