ETV Bharat / state

کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام: فاروق عبداللہ - سیفٹی کلچر، انرجی کنزرویشن کنکلیو

فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر دریاﺅں، جنگلوں، پہاڑوں، سبزہ زاروں اور دیگر قدرتی حسن سے مالامال ہے اور دنیا میں ایسی کم جگہیں ہیں جہاں ہمیں یہ سب کچھ ایک ساتھ دیکھنے کو ملتا ہے۔

farooq abdullah
فاروق عبد اللہ
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 11:00 PM IST

'کشمیر سیاحوں کے لئے محفوظ ترین جگہ ہے اور یہاں کسی کو کوئی خطرہ نہیں، کشمیر پوری دنیا میں سیاحوں کے لئے محفوظ ترین جگہوں میں شمار ہوتا ہے اس لئے ملک اور بیرون ملک کے عوام کو بنا کسی خوف و ڈر کے کشمیر آنا چاہئے اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہئے'۔

ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 'سیفٹی کلچر، انرجی کنزرویشن کنکلیو' سے صدارتی خطبے کے دوران کیا۔

قومی سطح کا یہ دو روزہ کنکلیو جمعے کو سونہ مرگ کے ایک ہوٹل میں شروع ہوا اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کی اور انڈسٹریز سیکٹر میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں گرین ٹیک ڈائریکٹر ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

اس تقریب میں ملک بھر کی انڈسٹریز سے وابستہ 150 ڈیلی گیٹوں نے شرکت کی جبکہ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے کنگن میاں الطاف احمد بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

PAGD Meet: مرکزی سرکار اپنا رویہ بدلے، ورنہ منفی نتائج سامنے آئیں گے: گپکار الائنس

فاروق عبداللہ نے ڈائریکٹر ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس تقریب کا انعقاد کشمیر میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر دریاﺅں، جنگلوں، پہاڑوں، سبزہ زاروں اور دیگر قدرتی حسن سے مالامال ہے اور دنیا میں ایسی کم جگہیں ہیں جہاں ہمیں یہ سب کچھ ایک ساتھ دیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک کے عوام کو بنا کسی ہچکچاہٹ کے کشمیر آنا چاہئے اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔ کشمیر ہمیشہ سیاحوں کے لئے محفوظ جگہ رہی ہے اور آج بھی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.