ETV Bharat / state

کشمیر: سرکاری اسکولوں میں ماسک، دستانے دستیاب رکھنے کے احکامات جاری - لاک ڈاؤن میں نرمی

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز میں آئے روز اضافہ دیکھا جا رہا ہے، وہیں انتظامیہ نے اس بیچ سرکاری اسکولوں کے عہدیداروں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ ہر اسکول میں بچوں کیلئے ماسک، دستانے اور سینیٹائزر دستیاب رکھیں۔

کشمیر: سرکاری اسکولوں میں ماسک، دستانے دستیاب رکھنے کے احکامات جاری

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 9:01 PM IST

محکمہ اسکول کے ناظم مال نے جموں و کشمیر میں تمام سرکاری اسکولوں کے عہدیداروں کے لیے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سرکار اسکول کھولنے کی خواہاں ہے اس لیے اسکولوں میں کورونا وائرس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ماسک، دستانے، ہینڈ سینیٹازر اور صابن رکھنے کا بندو بست کیا جائے۔

سرکار ’’سمگرا‘‘ اسکیم سے اس سامان کے لیے درکار فنڈز واگزار کرے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، گزشتہ روز مرکزی سرکار نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھولنے پر ماہ جولائی میں غور کیا جائے گا۔

اگرچہ بھارت بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی تاہم جموں و کشمیر انتظامیہ نے 8 جون تک بندشیں رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.