ETV Bharat / state

کشمیر ورلڈ فلم فسٹیول ملتوی - بالی وڈ اسٹارز

عالمی کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کو منتظمین نے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فسٹیول رواں سال 10 جون کو انعقاد کیا جانا تھا تاہم اب اگست یا ستمبر میں منعقد ہوگا۔

کشمیر ورلڈ فلم فسٹیول ملتوی
کشمیر ورلڈ فلم فسٹیول ملتوی
author img

By

Published : May 25, 2020, 8:00 PM IST

Updated : May 25, 2020, 8:59 PM IST

کشمیر ورلڈ فلم فسٹیول کے منتظمین مشتاق علی احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وہ اس فیسٹیول کو دنیا کے سب سے بڑا اور پسندیدہ فیسٹیول بنانا چاہتے ہیں۔ جب بھی فسٹیول کا انعقاد ممکن ہوگا تب فلمی شائقین کو بہترین فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔"

کشمیر ورلڈ فلم فسٹیول ملتوی

ان کا ماننا ہے کہ کشمیری نوجوانوں میں فلموں کی طرف کافی رجحان ہے۔ کافی بچوں میں فلم انڈسٹری میں اپنا کرئیر بنانے کے خواب ہے، لیکن صحیح راستہ نہیں مل پاتا۔ یہ فیسٹیول نہ صرف ان کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع دیتا ہے بلکہ بالی وڈ میں انٹری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا'۔

پہلا کشمیر ورلڈ فلم فسٹیول جولائی 2017 میں منعقد ہوا تھا۔ اس کے بعد ہر سال یہ فسٹیول سرینگر کے ٹیگور ہال میں منعقد ہوتا ہے۔ بالی وڈ کی سینیئر اداکارہ تبو، مشہور ہدایت کار مدھر بھنڈارکر، راجو چڈھا، راہل متھرا، سید مرزا، گووند نہلانی، ارجمن مغل، راہل بھٹ، عمران خان کے علاوہ کئی بڑے بالی وڈ اسٹارز اس فیسٹیول میں شرکت کر چکے ہیں۔

خان کا کہنا ہے کہ " گزشتہ چار فسٹیول میں 460 فلمیں فیسٹیول کے لیے آئی تھی جن میں سے 136 فلمیں شائقین کو دکھائے گی۔ افغانستان، بنگلہ دیش، ایران، سپین، ترکی اور دیگر ممالک سے بھی فلمیں موصول ہوئی تھی۔ فلمیں تقریبا بیس سے زائد زبانوں میں موصول ہوئی تھی جن میں ترکی تامل کچی کشمیری گجراتی جیسی زبانیں بھی شامل تھی۔"

Last Updated : May 25, 2020, 8:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.