ETV Bharat / state

کشمیر فائٹ بلاگ کیس: ایک اور ملزم کی درخواستِ ضمانت منظور - نازش رحمانی

جولائی میں جموں و کشمیر پولیس نے کشمیر فائٹ بلاگ معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں سے اب تک کورٹ نے تین افراد کی درخواست ضمانت منظور کی ہے۔

کشمیر فائٹ بلاگ کیس: ایک اور ملزم کی درخواستِ ضمانت منظور

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:38 PM IST

کشمیر فائٹ بلاگ معاملے میں سرینگر کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو ایک اور ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر دی۔

سرینگر کی ٹاڈا کورٹ میں معاملے پر ہوئی سماعت کے دوران جسٹس منجیت سنگھ منہاس نے ملزم صوفی اکبر کو بانڈ جمع کرنے کی شرط پر ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔

صوفی کے وکیل مشتاق احمد ڈار نے ضمانت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’پلوامہ کے رہنے والے صوفی اکبر کو کشمیر فائٹ بلاگ کیس میں ضمانت دے دی گئی ہے۔‘‘

اس سے قبل رواں مہینے کی 11 تاریخ کو عدالت نے اسی معاملے میں گرفتار دو دیگر ملزمان - نازش رحمانی اور جاوید خالد - کی ضمانت منظور کی تھی۔

مزید پڑھیں: اوڑی درندازی میں تین درنداز ہلاک، ہتھیار ضبط

ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اکبر پر یو اے پی اے ایکٹ کے دفعہ 13, 16,18, اور 20 کے تحت سرینگر کے كوٹھی باغ میں کیس درج ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی مہینے کی سات تاریخ کو جموں و کشمیر پولیس نے کشمیر فائٹ بلاگ معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.