ETV Bharat / state

KCCI on Srinagar-Jeddah Air Services: کے سی سی آئی کا سرینگر - جدہ ہوائی سروس شروع کرانے کا مطالبہ - سرینگر - جدہ ہوائی سروس

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے آنے والے سیزن میں سرینگر اور جدہ کے درمیان براہ راست ہوائی پروازیں شروع کرنے کی اپیل KCCI on Srinagar-Jeddah Air Services کی ہے۔

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 9:10 PM IST

Updated : Mar 5, 2022, 10:30 PM IST

’’کشمیر - جدہ راست ہوائی سروس سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے گا بلکہ حج و عمرہ پر جانے والے زائرین کو بھی راحت پہنچے گی۔‘‘ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں ایک پریس کانفرنس KCCI on Srinagar-Jeddah Air Servicesکے دوران کیا۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا: ’’گزشتہ 3 ماہ سے جموں وکشمیر انتظامیہ اور سول ایویشن وزارت کے ساتھ کے سی سی آئی کے درمیان سرینگر - جدہ پرواز شروع کرنے کے سلسلے میں کئی ادوار کی بات چیت ہوچکی ہے۔ ایسے میں اب آنے والے سیاحتی سیزن، ماہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ اور پھر حج جیسے فریضہ کو مدنظر رکھ کر آنے والے مہینوں میں سرینگر اور جدہ کے درمیان ہوائی پرواز شروع کی جانی چاہئے۔‘‘ Kashmir Chamber of Commerce and Industries on Srinagar-Jeddah Air Servicesشیخ عاشق کے مطابق اس سے حج و عمرہ پر جانے والے زائرین کو ایک بہتر سروس فراہم ہو سکے گی، اس کے علاوہ دیگر تجارتی سرگرمیوں کے علاوہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر ایک مسلم اکثریتی خطہ ہے۔ مکہ اور مدینہ کے ساتھ یہاں کے لوگوں کا عقیدہ جڑا ہواہے۔ ایسے میں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ سرینگر اور جدہ کے درمیان ہوائی سروسز کو شروع کی جائے۔‘‘

کے سی سی آئی کے صدر نے سرینگر اور دبئی کے درمیان بالواسطہ ہوائی پرواز کو دوبارہ شروع کرنے پر بیھ زور دیا۔ انہوں نے کہا: ’’اگر چی کچھ وجوہات کی وجہ سے وہ (سرینگر - دبئی پرواز) کئی مہینوں سے بند کر دی گئی ہے، تاہم حائل روکاٹوں کو دور کرکے ہوائی پرواز کی بھی بحالی کو ممکن بنایا جانا چاہئے۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات منعقد کرانے کی اجازت دیے جانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے کہا: ’’گزشتہ برسوں سے کورونا وبا کے سبب پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر چیمبر کے انتخابات عمل میں لانا محال تھا تاہم اب کورونا کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے، ایسے میں اب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو تنظیمی انتخاب کروانے کی اجازت دی جانی چاہئے، تاکہ جمہوری طریقہ سے ادارے کے عہدیداران کی تقرری کو عمل میں لایا جا سکے۔‘‘

Last Updated : Mar 5, 2022, 10:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.