بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے ڈل جھیل میں شکارا رائیڈ کا اہتمام کیا گیا۔
اس دوران دہلی سے پہنچے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین کے ساتھ دیگر بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں اور کارکنان نے شکارا رائیڈ کا لطف لیا۔
شکارے سے سرینگر میں سینکڑوں لوگوں کے گھروں کا چولہا جلتا ہے لیکن کووڈ وبا کے دوران شکارا چلانے والوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ وہ کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اسی لئے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کیمرے کی نظر سے دیکھئے شکارا رائیڈ۔