سرینگر: لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) اور این ایل سی او NLCOنامی ایک غیر سرکاری تنظیم کے درمیان ڈاک یارڈ نشاط، سرینگر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ ایل سی ایم اے کے وائس چیرمین کی سربراہی میں منعقدہ اس اجلاس میں اہم معلومات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ اجلاس میں ایل سی ایم اے کے دیگر افسران کے علاوہ ای آر کے سپرنٹنڈنگ انجینئر راجندر شرما، سیکریٹری گلزار احمد، این ایل سی او کے صدر منظور وانگنو اور تنظیم کے کور گروپ کے ارکان اعجاز رسول، فاروق گیلانی، ڈاکٹر مشتاق مرغوب، ظہور قاری، لطیف احمد، ایم شفیع بوکتو، ریاض احمد اور نثار احمد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈل اور نگین جھیل کے تحفظ کی کوششوں میں ایک جامع انداز اپنانے اور ٹھوس تبدیلیاں لانے پر ایل سی ایم اے کی تعریف اور ان کی ٹیم کی جانب سے ظاہر کردہ عزم واقعی قابل ستائش قرار دیا گیا۔ اجلاس میں باہمی تعاون پر زور دیا گیا ہے اور ایک یادداشت بھی پیش کی گئی جبکہ ایل سی ایم کی جانب جھیلوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقینی دہانی بھی کی گئی۔ اس دوران ایل سی ایم کے کی این ایل سی او نے متعلقہ محکمہ کی مثبت کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ نگین اور ڈل جھیل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا جو کہ ہم سب کا مقصد ہے۔
مزید پڑھی: LCMA Demolition Drive: نگین، ڈل جھیل کے آس پاس کئی ڈھانچے منہدم