ETV Bharat / state

کلیج مرغ زریں جموں و کشمیر کا علامتی پرندہ نامزد

کالی گردن والا بگلا صرف لداخ میں پایا جاتا ہے، اس وجہ سے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نئے پرندے کا انتخاب کرنا پڑا۔ کافی تحقیق کے بعد کلیج مرغ زریں کا انتخاب کیا گیا، جبکہ ہانگل کو علامتی جانور کے طور پر برقرار رکھا گیا۔

کلیج مرغ زریں جموں و کشمیر کا علامتی پرندہ نامزد
کلیج مرغ زریں جموں و کشمیر کا علامتی پرندہ نامزد
author img

By

Published : Oct 21, 2021, 1:56 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کلیج مرغ زریں (Kalij Pheasant) کو یونین ٹیریٹری کا علامتی پرندہ نامزد کیا ہے، جبکہ علامتی جانور کے طور پر ہانگل کو برقرار رکھا گیا ہے۔

کلیج مرغ زریں جموں و کشمیر کا علامتی پرندہ نامزد

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے اس ضمن میں باضابطہ ایک نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کی منسوخ کے علاوہ سابق ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں -جموں و کشمیر اور لداخ- میں تقسیم کیا گيا۔ وہیں جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کا اطلاق کرکے یہاں مرکز کے قوانین نافذ کیے گئے۔

جموں و کشمیر کی تقسیم کے ساتھ ہی انتظامیہ کو دونوں خطوں میں مشترک جائداد اور اثاثے بھی تقسیم کرنے پڑے۔ دونوں انتظامیہ نے لداخ اور جموں و کشمیر یو ٹیز کے لیے جانور اور پرندے کا انتخاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

سابق ریاست جموں و کشمیر کا علامتی جانور ’ہانگل‘ جبکہ ’کالی گردن والا بگلا‘ علامتی پرندہ نامزد تھا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہانگل کو علامتی جانور برقرار رکھ کر علامتی پرندہ نامزد کیے جانے کی کارروائی شروع کی تھی اور سابق ریاست کی تقسیم کے دو برس سے بھی زیادہ عرصے کے بعد ’’کلیج مرغ زریں‘‘ کو علامتی پرندہ نامزد کر دیا۔ وہیں لداخ یوٹی انتظامیہ نے کالی گردن والا بگلا برقرار رکھتے ہوئے اسنو لیپرڈ (Snow Leopard) کو علامتی جانور مقرر کیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ایک افسر نے بتایا کہ کلیج مرغ زریں کوہ ہمالیہ کے دامن میں پائی جانے والی مرغ زریں (Pheasant) کی ایک نوع ہے۔ اس نوع کے نروں کا رنگ مختلف ذیلی اقسام میں مختلف ہوتا ہے لیکن سب کا رنگ تقریبا چمکدار نیلے مائل کالا ہوتا ہے جبکہ مادائیں مکمل بھورے رنگ کی ہوتی ہیں۔ دونوں جنسوں میں چہرہ سرخ اور ٹانگیں سرمئی ہوتی ہیں۔ 1962 میں اسے بحرالکاہل میں واقع امریکی ریاست ہوائی میں بھی متعارف کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہلاکتوں میں ملوث افراد کی گرفتاری نہ ہونا تشویشناک: غلام نبی آزاد

نر کلیج مرغ زریں 63 سے 74 سینٹی میٹر تک لمبا ہوتا ہے وہیں مادہ 50 سے 60 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے افسر نے مزید کہا کہ کلیج مرغ زریں خطرے سے دو چار نہیں تاہم گزشتہ ایک دہائی میں ان کی آبادی میں کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا ویکسین: 100 کروڑ کا تاریخی عدد پار

قابل ذکر ہے کہ کالی گردن والا بگلا سابق ریاست جموں و کشمیر کا علامتی پرندہ تھا تاہم یہ صرف لداخ میں پایا جاتا ہے۔ برفانی چیتے کو پہلی بار ریاستی جانور کا درجہ حاصل ہوا ہے۔ برفانی چیتا اور کالی گردن والا بگلا دونوں ہی نایاب ہیں اور اس وقت خطرے سے دو چار ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ’’چو نکہ کالی گردن والا بگلا صرف لداخ میں پایا جاتا ہے اس وجہ سے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نئے پرندے کا انتخاب کرنا پڑا۔ کافی تحقیق کے بعد کلیج مرغ زریں کا انتخاب کیا گیا، جبکہ ہانگل کو علامتی جانور کے طور پر برقرار رکھا گیا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.