ETV Bharat / state

کلاس فورتھ اسامیوں کے لیے ایک لاکھ سے زائد رجسٹرشن

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے درجہ چہارم کی اسامیوں کے لیے محکمہ کے پورٹل پر 62 ہزار 80 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زائد رجسٹریشن کئےجا چکے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 6:34 PM IST

کلاس فورتھ اسامیوں کے لیے ایک لاکھ سے زائد رجسٹرشن

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے درجہ چہارم کی خالی اسامیوں کے لیے 10جولائی2020 سے اب تک 62,080 درخواستیں موصول ہو چُکی ہیں۔

ہفتہ کی صبح تک 1,35,590 اُمید واروں نے بورڈ کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کیا جبکہ 62,080 اُمید واروں نے درجہ چہارم اسامیوں کے لیے آن لائن درخواست جمع کی ہیں۔

بورڈ نے 10 جولائی سے جے کے ایس ایس بی کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل پر آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں۔

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے درجہ چہارم اسامیوں کے لیے جموں و کشمیر میں ملازمت کے لیے (خصوصی ایکٹ) کے تحت مختلف محکموں کے لیے 8575 پوسٹز کے لیے اشتہار جاری کیا تھا۔

اس کے لیے بورڈ نے سرینگر اور جموں میں دو ہیلپ لائن نمبرات اور ای میل ایڈریس مشتہر کیا ہے۔ امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ درخواست پُر کرنے کے دوران کسی بھی تکنیکی دشواری کے پیش آنے پر دیے گئے ہیلپ لائن نمبرات یا ای میل کے ذریعے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.