ETV Bharat / state

درجہ چہارم اسامیوں کے امتحانات: تیسرے مرحلے میں سینکڑوں امیدواروں نے حصہ لیا

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 7:57 AM IST

Updated : Mar 2, 2021, 10:17 PM IST

امتحان کے عمل کے دوران شفافیت اور انصاف پسندی کو یقینی بنانے کے لئے ہر مرکز میں اہم واقعات کی ویڈیو گرافی کی گئی۔ اس کے علاوہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور چیف انسپکٹر کی تقرری کی نگرانی کے لئے متعلقہ ضلعی مجسٹریٹ کے ذریعہ ایک جنرل آبزرور مقرر کیا گیا تھا۔

درجہ چہارم اسامیوں کے امتحانات: تیسرے مرحلے میں 1.095 امیدواروں نے حصہ لیا

جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ نے مختلف محکموں کے درجہ چہارم اسامیوں کے لئے امتحانات منعقد کئے۔ 8575 ڈسٹرکٹ / ڈویژنل / یو ٹی کیڈر کی پوسٹز کے لئے او ایم آر پر مبنی تحریری امتحان دوپہر 12 بجے شروع ہوا اور دوپہر 2 بجے اختتام پزیر ہوا۔

امتحان کا تیسرا مرحلہ پیر کو 379 امتحانی مراکز میں ہوا۔ اس مرحلے میں 1.34 لاکھ امیدواروں نے امتحان میں حصہ لینا تھا تاہم 1.095 امیدوار حاضر ہوئے تھے۔

جے کے ایس ایس بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی نگرانی کے دوران امتحان کی ڈیوٹی پر تعینات افسران / اہلکاروں نے بے ضابطگی میں ملوث چار امیدواروں کو پکڑ لیا۔

بورڈ نے کہا کہ جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (امتحانات کا انعقاد) ضابطہ، 2013 کے سیکشن 27 (اے) میں واضح ہے کہ امیدوار مواصلاتی ڈیوائس، الیکٹرانک سامان / گیجٹ یا کسی دوسرے مواد کا استعمال نہ کریں۔

امتحان کے عمل کے دوران شفافیت اور انصاف پسندی کو یقینی بنانے کے لئے ہر مرکز میں اہم واقعات کی ویڈیو گرافی کی گئی۔ اس کے علاوہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور چیف انسپکٹر کی تقرری کی نگرانی کے لئے متعلقہ ضلعی مجسٹریٹ کے ذریعہ ایک جنرل آبزرور مقرر کیا گیا تھا۔

منصفانہ اور شفاف طریقے سے امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے، تمام ضلعی مجسٹریٹس نے امتحان کے وقت امتحانات کے مراکز کے آس پاس فوجداری ضابطہ اخلاق (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت ممنوعہ احکامات جاری کیے تھے۔ امتحان کے دوران کووڈ-19 پروٹوکول کے تحت ایس او پیز کو بھی یقینی بنایا گیا۔

Last Updated : Mar 2, 2021, 10:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.