سرینگر:جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ کے اڈمنسٹریٹو کونسل نے منگل کے روز مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے زمین کی منتقلی منظور کی ہے۔انتظامی کونسل نے ضلع کٹھوعہ کے گاؤں پلکھ میں واقع سرکاری کہچرائی کی 121 کنال 11 مرلہ اراضی کو نیو کرشی وگیان کیندر کے قیام کے لیے سکارسٹ جموں کو منتقل کیا ہے۔Land Transferred for New Krishi-Vigyan Kendra
اس کے علاوہ انتظامی کونسل نے ضلع جموں کے گائوں مکوال میں واقع چھ کنال 12 مرلہ کی سرکاری اراضی کو بی پی او (اے ایم کے) جس کا قیام باڈر سکیورٹی فورسز کرے گا کی منظوری دی ہے اور اس زمین کی اسٹامپ ڈیوٹی کی شرحوں کے مطابق زمین منتقلی کی جائی گی۔Land Transferred for BOP In Jammu
وہیں انتظامی کونسل نے فاریسٹ (کنزرویشن) ایکٹ، 1997 کے تحت چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ رینج کے قیام کے لیے باہو کنزرویشن ریزرو میں 135.57 ہیکٹر اراضی کے استعمال کی بھی اجازت دی ہے۔Land Transferred for small arms firing range
مزید پڑھیں: Central Land Acquisition Act in JK: جموں و کشمیر میں سینٹرل لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت مسودہ تیار