ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: پولی ٹیکنیک امتحانات ملتوی - کشمیر نیوز

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے پالی ٹیکنیک کورسز کے امتحانات ملتوی کر دئے ہیں۔ یہ امتحانات ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے تھے۔

پولی ٹیکنک امتحانات ملتوی
پولی ٹیکنک امتحانات ملتوی
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 7:58 PM IST

اس حوالے سے بورڈ کے سیکرٹری محمود احمد کی جانب سے باضابطہ طور ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کر دی گئی یے۔

تیسرے، پانچویں اور چھٹے سیمسٹرس کے لیے جانے والے امتحانات سے متعلق پہلے ہی ڈیٹ شیٹ اور امتحانات کو شیڈول ترتیب دیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس شیڈول کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ادھر گزشتہ کل تمام پرائمری تا ہائر سیکنڈری سطح تک کے اسکولوں سمیت تمام نجی کوچنگ مراکز کو بھی 30 اپریل تک بند رکھنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس بڑی تیزی پھیل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1141 نئے معمالات سامنے آئے جبکہ اس مدت کے دوران مہلک کورونا وائرس سے 4 افراد کی موت بھی واقع ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.