جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منگل کے روز ونٹر ذون میں گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔
بورڈ کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق 'ونٹر ذون میں کل 75652 طلباء نے ان امتحانات میں حصہ لیا۔ جن میں سے 57658 یعنی 76فیصد طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا کا منفی اثر: سیاحتی مقامات بند، ملازمین کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ
اُن کا مزید کہنا تھا 'اس بار بھی لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ جہاں لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 79 فیصد درج کی گئی ہے۔ وہیں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 74 فیصد ہے'۔