ETV Bharat / state

منعقدہ اجلاس میں اپنی پارٹی میں مختلف عہدے تفویض کئے - کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سیعد محمد الطاف بخاری کی صدارت میں پارٹی دفتر واقع لال چوک سرینگر میں منعقدہ دو روزہ طویل مشاورتی اجلاس جمعرات کو اختتام پزیر ہوا۔

سیعد محمد الطاف بخاری
سیعد محمد الطاف بخاری
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 7:09 PM IST

پارٹی کے منعقدہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی غورو خوص کیا۔ وہیں اجلاس میں پارٹی کے مختلف عہدیداران کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی، جس میں غلام حسن میر کو پارٹی کا سینئیر نائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ اعجاز احمد خان، چودھری ذولفقارعلی، ظفر اقبال منہاس اور عثمان مجید بحثیت اپنی پارٹی کے نائب صدر منتخب کئے گئے۔

ان کے علاوہ محمد رفیع میر، وجے بقایا اور وکرم ملہوترا کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے

دوسری جانب پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری نے محمد اشرف میر اور جگموہن سنگھ رینہ کو بالترتیب پارٹی کے صوبائی صدر اور نائب صوبائی صدر کے عہدے پر فائز کیا جبکہ جاوید حسن بیگ کو پارٹی کا ترجمان بنایا گیا۔

ادھر جموں صوبے کے لئے منجیت سنگھ اور سعد اصغر علی کو پارٹی کا صوبائی صدر اور نائب صوبائی صدر کا عہدہ دیا گیا۔ اجلاس میں نمریتا شرما کو جموں صوبے کی خواتین ونگ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ وہ خواتین کے درمیان کام کریں گی اور پارٹی کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.