ETV Bharat / state

کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے درج - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

Kashmir Night Temperature: وادیٔ کشمیر کے سبھی اضلاع میں شبانہ درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں دار الحکومت سرینگر میں لگاتار دوسرے روز بھی صبح کے وقت گہری دھند چھائی رہی۔

kashmir weather update night temperature gets below freezing point in all districts of kashmir valley

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 10:47 AM IST

سرینگر: گزشتہ روز کی طرح بدھ کے روز بھی وادی کے تمام اضلاع میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا۔ وہیں دھند بھی بیشتر علاقوں میں چھائی رہی۔ گرمائی راجدھانی سرینگر میں جہاں آج رات کا درجۂ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں محکمۂ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں جمعہ تک دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق، کمزور مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو چند علاقوں میں ہلکی بارش/برف باری ہو سکتی ہے۔ "عام طور پر آنے والے دنوں میں رات کے درجۂ حرارت میں مزید کمی دیکھی جائے گی۔ موجودہ پیش گوئی کے مطابق، جنوری کے پہلے ہفتہ میں کوئی فعال مغربی ڈسٹربنس متوقع نہیں ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

محکمۂ موسمیات کے مطابق، شوپیاں میں آج رات کا درجۂ حرارت منفی 5.2 ڈگری سیلسیس وہیں گاندربل میں منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اننت ناگ میں پارہ منفی 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں پارہ منفی 4.6 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں پارہ منفی 3.2 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ کپوارہ اور کوکرناگ میں بالترتیب منفی 4.2 اور منفی 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہ ملّا میں شبنا درجۂ حرارت منفی 3.3 جب کہ کولگام میں منفی 1.9 ڈگری سیلسیس اور بڈگام میں منفی 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وہیں صوبہ جموں کے تمام علاقوں میں بھی درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بنیہال میں سب سے کم 1.2 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا، جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 7.2 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 8.1 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 4.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بنیہال کے بعد بھدیروہ میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت 2.8 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 9.4 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 8.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.