سرینگر: سال 2024 کے آغاز پر بھی وادیٔ کشمیر کے تمام اضلاع میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا۔ جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں جہاں آج رات کا درجۂ حرارت منفی 5.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں منفی 6.4 درجۂ حرارت کے ساتھ سب سے ٹھنڈا رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع اور مقامات میں بھی لوگوں نے شدید ٹھنڈ کا سامنا کیا۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گند، پلوامہ، پہلگام اور اننت ناگ میں رات کا کم از کم درجۂ حرارت منفی 3.6، منفی 5.6، منفی 5.7 اور منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وہیں کوکرناگ میں منفی 1.7 اور کولگام میں منفی 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
کشمیر میں سرد موسم بدستور برقرار، کشمیر کا ضلع بانڈی پورہ سب سے سرد رہا
شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہمولہ میں شبنا درجۂ حرارت منفی 5.5، کپوارہ میں منفی 4.5 اور باندی پورہ میں منفی 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گانڈربل میں منفی 4.8 اور منفی 3.7 بالترتیب ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت آج بھی نقطۂ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بنیہال میں سب سے کم منفی 0.8 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا، جس وجہ سے جموں صوبo کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 7.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 7.1 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 9.7 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 3.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بنیہال کے بعد بھدیروہ میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت 0.6 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ اُدھم پور، رام بن، ریاسی، اور سامبا میں بالترتیب 4.3، 3.4، 7.3 اور 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہی مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 10.0 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 9.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں دراس میں منفی 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔