ETV Bharat / state

کورونا کے 975 نئے مثبت معاملات - jk latest

جموں و کشمیر میں 1355 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 790 جموں خطے سے ہیں اور 565 کشمیر وادی سے ہیں۔

کورونا کے 975 نئے مثبت معاملات
کورونا کے 975 نئے مثبت معاملات
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 10:49 PM IST

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 975 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 75070 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 568 خطہ جموں سے ہیں اور 407 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 17 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 11 جموں سے ہیں اور 6 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 1355 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 790 جموں خطے سے ہیں اور 565 کشمیر وادی سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پالیتھین کو راکھ میں تبدیل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 75070 پازیٹیو کیسز میں سے 17017 کیسز فعال ہیں جبکہ 56872 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1181 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 342 جموں سے ہیں اور 839 کشمیر وادی سے ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 14882 ہے ان میں سے 2096 فعال ہیں جبکہ 12494 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 292 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 13015 ہے جن میں 3374 فعال ہیں اور 9457 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 184 افراد کی موت ہوئی ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ 1622775 افراد کے سیمپلز وصول کیے جا چُکے ہیں جن میں سے 30 ستمبر تک 1547705 کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.