جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 771 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ سات مریض فوت ہوئے ہیں۔Covid 19 in Jammu and Kashmir
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں منگل کے روز 172افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 22، بڈگام میں 62، پلوامہ میں 12، کپواڑہ میں 20، اننت ناگ میں 24، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 28، کولگام میں 16اور شوپیاں میں تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ Active Cases in JK
جموں ضلع میں سب سے زیادہ 238، اُدھم پور میں 20، راجوری میں اٹھارہ ، ڈوڈہ میں 58، کٹھوعہ میں اٹھارہ ، سانبہ میں پانچ ، کشتواڑ میں چار ، پونچھ میں چار ، رام بن میں 36اور ریاسی میں 7افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : Covid Surge in Malaysia ملیشیا میں کوروناوائرس کے 10,089 نئے کیسز
علاوہ ازیں منگل کے روز مزید 3330 افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 1297جموں ڈویژن اور 2033کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔Covid Recoveries
انہو ں نے بتایا کہ ابتک 431019 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اس وقت جموں وکشمیر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 12358ہیں۔ Active Cases in Jammu and Kashmir