ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 677 نئے مثبت معاملات

author img

By

Published : Oct 14, 2020, 4:56 AM IST

جموں و کشمیر میں 796 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 398 جموں خطے سے ہیں اور 398 کشمیر وادی سے ہیں۔

کورونا وائرس کے 677 نئے مثبت معاملات
کورونا وائرس کے 677 نئے مثبت معاملات

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 677 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 84 ہزار 708 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں سے 313 خطہ جموں سے ہیں اور 364 خطہ کشمیر سے ہیں۔

علاوہ ازیں 07 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 03 جموں سے ہیں اور 04 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 796 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 398 جموں خطے سے ہیں اور 398 کشمیر وادی سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رہائی کے بعد محبوبہ مفتی کا پیغام

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 84 ہزار 708 پازیٹیو کیسز میں سے 9866 کیسز فعال ہیں جبکہ 73 ہزار 502 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1340 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 437 جموں سے ہیں اور 903 کشمیر وادی سے ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 16901 ہے ان میں سے 1721 فعال ہیں جبکہ 14860 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 320 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 15502 ہے جن میں 1273 فعال ہیں اور 14002 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 227 افراد کی موت ہوئی ہے۔

بلٹین کے مطابق 1875262 افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے جن میں سے 13 اکتوبر تک 1790554 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.