ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 63 نئے کیسز

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 63 نئے کیسز پائے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 26 ہزار 504 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 63 نئے کیسز
جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 63 نئے کیسز
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 8:08 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 63 کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 9 کا تعلق جموں سے ہے اور 54 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں 1 شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 56 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 18 کا تعلق جموں سے ہے اور 38 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 26 ہزار 504 کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 829 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار 717 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1958 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 725 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1233 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 5226361 افراد کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے یکم مارچ 2021 تک 5099857 افراد کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 27037 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 461 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.