سرینگر: جموں وکشمیر میں بدھ کے روز مزید 5606 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 8 مریض فوت ہوئے ہیں۔ New cases of Covid 19
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 1305افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 440، بڈگام میں 803، پلوامہ میں 134، کپواڑہ میں 380،اننت ناگ میں 528، بانڈی پورہ میں 66، گاندربل میں 297، کولگام میں 265افراد کی رپورٹ بدھ کے روز پازٹیو آئی ہے۔ Covid Surge in JK
جموں ضلع میں بدھ کے روز 678 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں 129، راجوری میں 78، ڈوڈہ میں 84، کٹھوعہ میں 38، سانبہ میں 84، کشتواڑ میں 10، پونچھ میں 49، رام بن میں 181اور ریاسی میں 22افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔Covid Cases In Jammu
یہ بھی پڑھیں : J&K Record Corona New Cases: جموں وکشمیر میں 6570 افراد کی رپورٹ مثبت، 14 موت
انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کورونا سے 8 مریض فوت ہوئے ہیں۔Covid Deaths
علاوہ ازیں بدھ کے روز جموں وکشمیر میں 5005 مریض صحت یا ہوئے جن میں صوبہ جموں سے 1592اور کشمیر ڈویژن سے 3413 افراد شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتک جموں وکشمیر میں 362168 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔