جموں وکشمیر میں جمعرات کے روز مزید 4959 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 7 مریض فوت ہوئے۔Covid 19 Surge in JK
اطلاعات کے مطابق سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 841 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 784، بڈگام میں 440، پلوامہ میں 135، کپواڑہ میں 529، اننت ناگ میں 299، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 87، کولگام میں 295اور شوپیاں میں 25افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔Covid 19 Surge in JK
جموں ضلع میں 703، اُدھم پور میں 31، راجوری میں 68، ڈوڈہ میں 162، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 110، کشتواڑ میں 165، پونچھ میں 25، ، رام بن میں 99اور ریاسی میں 8افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ۔
علاوہ ازیں جمعرات کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 6264 مریض صحت یاب ہوئے جن میں 3371 صوبے جموں اور 2893 کشمیر سے آئے ہیں۔ Covid cases in Jammu and Kashmir
جموں وکشمیر یوٹی میں ابتک 368432 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد فی الوقت 46657 ہیں۔