مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج 1249 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 1249 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 67,510 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 646 خطہ جموں سے ہیں اور 603 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 20 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 16 جموں سے ہیں اور 4 کشمیر وادی سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 2796 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 1578 جموں خطے سے ہیں اور 1218 کشمیر وادی سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کو بھارت کی نصیحت
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 67,510 پازیٹیو کیسز میں سے 19,918 کیسز فعال ہیں جبکہ 46,530 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1062 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 269 جموں سے ہیں اور 793 کشمیر وادی سے ہیں۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب تک 13,608 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2063 فعال ہیں 11,273 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 4033 ہے۔