ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 1090 نئے مثبت کیسز

جموں و کشمیر میں 1400 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 990 جموں خطے سے ہیں اور 410 کشمیر وادی سے ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 10:19 PM IST

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 1090 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 77,253 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 603 خطہ جموں سے ہیں اور 483 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 14 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 10 جموں سے ہیں اور 04 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 1400 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 990 جموں خطے سے ہیں اور 410 کشمیر وادی سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں خواتین چور گروہ گرفتار

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 77,253 پازیٹیو کیسز میں سے 16,089 کیسز فعال ہیں جبکہ 59,952 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1212 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 365 جموں سے ہیں اور 847 کشمیر وادی سے ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 15046 ہے ان میں سے 2058 فعال ہیں جبکہ 12696 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 292 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 13505 ہے جن میں 3390 فعال ہیں اور 9923 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 192 افراد کی موت ہوئی ہے۔

بلٹین کے مطابق 1667587 افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے جن میں سے 2 اکتوبر تک 1590334 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.