مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ہسپتال میں بیماروں کو علاج و معالجے کی سہولت میں ہسپتال انتظامیہ لاپرواہی سے کام لے رہی ہے۔
انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب مریضوں کو کافی پریشانیون کا سامنا ہے، گذشتہ روز شدید مرض میں مبتلا ایک خاتون کا علاج کرنے سے ڈاکٹرز نے منع کر دیا۔
متاثرہ کے شوہر جو ضلع رامبن نیابت ڈھندراٹ میں نائب تحصیلدار (مجسٹریٹ اول) کے عہدے پر فائز ہیں انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز پر یہ الزام عائد کیا کہ تمام ترتیاریاں مکمل کرانے کے باوحو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز نے علاج سے انکار کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ایک مجسٹریٹ کے ساتھ جب ایسا سلوک کیا گیا تو عام مریضوں کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہوگا۔
مزید پڑھیں:
بارہمولہ عدالت میں یاسین ملک کے خلاف چارج شیٹ داخل
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ بدنظمی اور انتشار کا شکار بن چکا ہے جس کا تما سہرہ ہسپتال کے منتظمین کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ مریضہ کا کافی خون بہہ چکا ہے، اس کو آپریشن کر کے ہی بچایا جا سکتا ہے تاہم ہسپتال میں تعنیات ڈاکٹرز کی ٹیم ٹال مٹول کرتی ہے۔