ETV Bharat / state

Srinagar sufi conference: کشمیر دلفریب مناظر کے علاوہ صوفیت کے لئے بھی مشہور ہے، منوج سنہا

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 9:29 PM IST

Updated : Jul 27, 2023, 9:59 PM IST

سرینگر کے SKICC میں منعقدہ صوفی کانفرنس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سمیت ریاست کیرالہ کے گورنر عارف خان نے کشمیر میں صوفیت کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ا
ا
کشمیر دلفریب مناظر کے علاوہ صوفیت کے لئے بھی مشہور ہے، منوج سنہا

سرینگر: ’’کشمیر میں سڑکوں پر تشدد، پتھر بازی، ہڑتال وغیرہ اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ وادی کشمیر نہ صرف اپنی خوبصورتی اور قدرتی مناظر بلکہ بھائی چارے اور تصوف اور مذہبی روادی کے لیے بھی مشہور ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں معروف جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں ’’تصوف‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک قومی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں سڑکوں پر تشدد اب قصہ پارینہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’سڑکوں پر تشدد، جو ایک زمانے میں یہاں ایک معمول بن چکا تھا، کا اب کوئی نام و نشان نہیں ہے ایک زمانے میں ہڑتال بھی یہاں ایک معمول تھا جس سے سب سے زیادہ عام لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’ آج کشمیر میں امن قائم ہے اور لوگ چین کی سانس لے رہے ہیں۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’کشمیر دنیا میں صرف اپنی قدرتی خوبصورتی کے لئے ہی مشہور نہیں ہے بلکہ مختلف ثقافتوں اور تصوف کے لئے بھی مشہور ہے۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ’’وادی کشمیر صوفیائے کرام کی آماجگاہ اور تصوف کا مرکز ہے اور تمام مذاہب کا احترام کرنا کشمیر کی روایت رہی ہے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر اسلام دودھ ہے تو ہندومت شکر کے مانند ہے اور ہر کسی کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہی حقیقی تصوف ہے اور تصوف کا سب سے اہم پیغام بھی ہے۔‘‘ منوج سنہا کے مطابق ’’دنیا میں مذہبی روادری اور بھائی چارے کے لئے کشمیر سے زیادہ کوئی جگہ مشہور نہیں ہے۔ تصوف لوگوں کو متحد رکھتا ہے اور مذہب، ذات پات کی دیواروں کو مسمار کرتا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج کشمیر میں امن قائم ہے، امن ہی ترقی کے لئے ضروری ہے امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔‘‘ صوفی تقریب میں موجود ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’عارف کامل حضرت شیخ العالم رحمۃ اللہ کی تعلیمات پر دنیا بھر میں عمل کیا جا رہا ہے۔‘‘ عارف خان کے مطابق ’’یہی وجہ ہے کہ آپ شیخ العالم ہیں نہ شیخ الکشمیر۔ شیخ نور الدین نورانی المعروف شیخ العالم کی تعلیمات کی ستائش کرتے ہوئے کیرالہ کے گورنر نے کہا: ’’اس عظیم صوفی کی تعلیمات پر عمل کرنے سے تصوف کا اصلی معنی سمجھ میں آتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Muharram Processions in Srinagar سرینگر میں زائد از 3 دہائیوں کے بعد پہلی بار محرم جلوس پرامن طریقے سے برآمد ہوا، منوج سنہا

قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر میں تین دہائیوں سے بھی زائد عرصہ کے بعد آٹھویں محرم کے پُر امن جلوس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر میں تشدد ماضی کا ایک حصہ ہے اور لوگ امن کی سانس لے رہے ہیں، کشمیر پر امن جلوس عزا اس بات کا بین ثبوت ہے۔‘‘ واضح رہے کہ انتظامیہ نے جمعرات کو قریب 34برس بعد آٹھ محرم کے جلوس کو روایتی راستوں شہید گنج سے ڈلگیٹ براستہ مولانا آزاد روڈ بر آمد کیے جانے کی اجازت دی۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک ہی جلوس برآمد کرنے کی تلقین کی گئی تھی۔

Last Updated : Jul 27, 2023, 9:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.