ETV Bharat / state

JK Govt Winds up Stationary Dept: جموں کشمیر انتظامیہ کا اسٹیشنری اور آفس سپلائی محکمہ کو بند کرنے کا فیصلہ - محکمہ سٹیشنری اور آفس سپلائز کو بند کرنے کا فیصلہ

’’تمام سرکاری محکمہ جات درکار سٹیشنری جیم ( GeM) پوٹل سے خریدتے ہیں، لہذا اب اسٹیشنری اور آفس سپلائی محکمہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

جموں کشمیر انتظامیہ کا اسٹیشنری اور آفس سپلائی محکمہ کو بند کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 8:42 PM IST

جموں و کشمیر انتظامی کونسل نے محکمہ سٹیشنری اور آفس سپلائز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں تعینات ایک سو ستر ملازمین کو دیگر محکموں میں منتقل کر دیا ہے۔ JK Govt winds up Stationary and Office Supplies Department یہ محکمہ تمام سرکاری دفاتر کو سٹیشنری وغیرہ سپلائی کر رہا تھا، لیکن اب ایل جی منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل نے یہ کہتے ہوئے اس محکمہ کو بند کر دیا کہ ’’تمام سرکاری محکمہ جات درکار سٹیشنری جیم ( GeM) پوٹل سے خریدتے ہیں لہذا اب اس محکمہ کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔‘‘

منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل میں انکے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا اور ایل جی کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار شامل تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس محکمہ کے جموں اور سرینگر میں دو بڑے ڈیپوز تھے جب کہ 12 اضلاع میں سب ڈیپو تھے جن میں 170 ملازمین تعینات تھے۔ JK Govt winds up Stationary Dept ان ملازمین میں پانچ گزیٹڈ، 113 نان گزیٹڈ افسران اور 52 نچلی درجے کے ملازمین کام انجام دے رہے تھے۔

جموں و کشمیر انتظامی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام ملازمین کو دیگر محکمہ جات میں تعینات کیا جائے گا۔ کونسل کا مزید کہنا ہے کہ آئی ٹی اور جیم پوٹل کی وجہ سے اب اس محکمے کی کوئی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Farooq Abdullah on Central Govt Policies: نئی دہلی کی سخت گیر پالیسی نوجوان مخالف، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.