ETV Bharat / state

Property Tax In JK پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کےلئے حکومت کوشاں - ای ٹی وی بھارت نیوز

جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے یکم اپریل سے یونین ٹریٹری میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کی۔جموں وکشمیر انتطامیہ نے واضح کیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں چالیس فیصد آبادی اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔

JK govt trying to simplify the process of payment of property tax
پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کا عمل آسان بنانے کی خاطر حکومت کوشاں
author img

By

Published : May 10, 2023, 7:45 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کو آسان بنانے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے اتفاق رائے کی کوشش کی جارہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں سافٹ وئیر اور ایپ تیار کیا جارہا ہے تاکہ ٹیکس کی ادائیگی کو آسان بنایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کو آسان بنانے کی خاطر حکومت کی جانب سے مختلف سطحوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس پر اتفاق رائے کی کوشش کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں سرکار اربن لوکل باڈیز کے نمائندوں کے ساتھ بات کرئے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بیداری مہم بھی شروع کی جارہی ہیں ۔سرکار کی جانب سے جائیداد ٹیکس کو آسان بنانے کی خاطر سافٹ وئیر اور ایپ بھی تیار کیا جارہا ہے تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ ٹیکس کی رقم جمع کر سکیں۔

مزید پڑھیں:Property Tax in JK جموں و کشمیر میں اپریل سے پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے یکم اپریل سے ی میونسپل کارپریشنز ، مونسپل کمیٹیز والے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس ٹیکس سے اربن لوکل باڈیز خود کفیل ہو جائے گی اور یہ ٹکس قصبوں و مونسپل کمیٹز کی تعمیر و ترقی کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے تمام سیاسی جماعتوں نے انتظامیہ سے اس فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔جموں وکشمیر حکومت نے واضح کیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں چالیس فیصد آبادی اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.