سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر پرویز قادری کے خلاف مبینہ رشوت کے الزامات کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات کے لیے ایک انکوائری افسر کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔
مکانات و شہر ترقی کے پرنسپل سیکرٹری پرشانت گوئل کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق جموں وکشمیر میں میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000کی دفعہ کے تحت انیل کول کی بطور جانچ افسر تقریری کو منظوری دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
- SMC Turns into Political Circus ایس ایم سی شہر کی تعمیرو ترقی کا مرکزی نہیں بلکہ سیاسی اکھاڑے میں تبدیل
- No Confidence Motion Against SMC Mayor کارپوریٹریز کا ایس ایم سی میئر کے خلاف عدم اعتماد کا عندیہ
حکم نامے کے مطابق جانچ افسر ڈپٹی میئر پرویز قادری کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کی اینٹی کرپشن بیورو کی طرف سے موصول رپورٹ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا۔ایسے میں تحقیقیات کے دوران تمام طرح کے قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا اور انصاف کے سبھی اصولوں کو مدنظر رکھکر جانچ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔