سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے توانائی کی منتقلی پر نئی پالسی ترتیب دینے کے لیے دس رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کریں گے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ جموں و کشمیر میں نئی توانائی کی منتقلی سے متعلق موجودہ پالیسی کا جائزہ لے کر نئی پالیسی، ایکشن پلان، اہداف اور حصول یابیوں کا خاکہ مرتب کرے گی۔ Committee Formed for New Energy Policy in J&K
مزید پڑھیں:
- PSGA Deadline in JK: پی ایس جی اے کی ڈیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کو سزا ہوگی، چیف سکریٹری
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دویدی نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کے چیئرمین جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا ہوں گے، جب کہ اس میں شامل دیگر نو ممبران میں انتظامی سیکرٹری محکمہ زراعت، انتظامی سیکرٹری محکمہ صنعت وحرفت، انتظامی سیکرٹری ہاؤسنگ و شہری ترقی، انتظامی سیکرٹری پاؤر ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، انتظامی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ، انتظامی سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ شامل ہیں۔