ETV Bharat / state

انتظامیہ کورونا پر قابو پانے کے بجائے فیسٹولز میں مصروف' - کشمیر میں کورونا متاثرین

نیشنل کانفرنس نے ملک خصوصاً جموں و کشمیر میں کورونا معاملات کے بے تحاشہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وبائی بیماری کی روک تھام کے لیے جنگی بنیادوں پر ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائیں اور وقت رہتے حالات پر قابو پا لیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 11:03 PM IST

پارٹی کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مرکزی حکومت کے پاس کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے کوئی بھی منصوبہ بندی نہیں ہے اور ریاستوں نے بھی عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ملک میں روزانہ 90 ہزار کے قریب مثبت معاملات سامنے آرہے ہیں وہیں جموں و کشمیر میں بھی کیسوں میں زبردست اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سو سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ انتظامیہ اس جانب کوئی بھی توجہ مرکوز کرنے کے لئے تیار نہیں۔

اراکین پارلیمان نے کہا کہ کووڈ معاملات میں اضافہ سے لوگوں میں تشویش مبتلا ہو گئی ہے لیکن انتظامیہ کے پاس اس کی روک تھام کے لئے کوئی بھی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ سکول، کالج، دفاتر، کاروبار، تجارت، سرکاری تقریبات اور دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور کسی بھی قسم کے احتیاطی یا پیشگی تدابیر نہیں کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کورونا وائرس نے پھر ایک بار تشویشناک رُخ اختیار کیا ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ فیسٹولوں کا انعقاد کرنے میں لگی ہوئی ہے، جو بے حسی اور غفلت شعاری کی انتہا ہے۔ صرف ذارئع ابلاغ میں ایس او پیز کے اطلاق کی خبریں پڑھنے اور دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن زمینی سطح پر ایس او پیز کا کہیں پاس و لحاظ نہیں اور نہ ہی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے کوئی اقدام اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے گزشتہ سال کووڈ کی تشویشناک حد تک ہوئے اضافے سے کوئی بھی سبق حاصل نہیں کیا ہے اور حکومتی سطح پر یہاں نااہلی اور ناکامی کا کھلم کھلا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کاغذی گھوڑے دوڑانے اور لیپا پوتی کے اقدامات کو بالائے طاق رکھ کر کووڈ کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے کارگر اور ٹھوس اقدامات اُٹھائیں اور وقت رہتے اس پر قابو پا لیں۔

پارٹی اراکین پارلیمان نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنا کر وائرس کے پھیلاﺅ کو روکھنے کیلئے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.