سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کرنے پر پنچایتوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'جموں وکشمیر یونین ٹریٹری نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کئے ہیں'۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا 'تمام ایوارڈ جیتنے والے پنچایتوں، منتخب نمائندوں اور گرام پنچایت- سیرا اے (ادھمپور)،پھل مرگ (کپواڑہ) اور فتح پور (بارہمولہ) کے عہدیداروں کو مبارک باد، یہ اچھا کام جاری رکھیں'۔
پنچایتوں کے درمیان پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ان اہداف کو مقامی بنانے اور حاصل کرنے کی رفتار طے کرنے کے لیے، نو تیار شدہ قومی پنچایت ایوارڈز ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سال 2023 میں یہ ایوارڈز 9 پائیدارترقیاتی اہداف کی لوکلائزیشن (ایل ایس ڈی جیز) کے موضوع کے تحت دیئے جائیں گے جن میں 17 ایس ڈی جیز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: Panchayat Conference on JK Assembly Election 'انتخابات کے بجائے پی آر آئی ممبران کو با اختیار بنایا جائے'