سرینگر: جموں و کشمیر کمیٹی برائے فی فییکزیشن نے بدھ کے روز وادی کے تمام اسکولوں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کے تعلیمی کیلنڈر میں تبدیلی کے بعد نومبر 2022 سے مارچ 2023 تک کی مدت کے لیے سالانہ فیس بچوں سے وصول نہ کریں۔Private schools Not to Charge Annual Fee
ایف ایف آر سی کے چیئرمین جسٹس (ر) ایم ایچ عطار نے ایک بیان میں کہا کہ تمام پرائیویٹ اسکول نومبر 2022 سے مارچ 2023 کے عرصے کے لیے سالانہ فیس وصول نہ کریں۔ FFRC chairman justice retired MH Attar
جاری کردہ حکم نامے میں کہا گہا ہے کہ حکم کی کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکم نامہ اس تناطر میں جاری کیا گیا ہے جس میں چند اسکولوں کی جانب سے والدین سے کہا گیا تھا کہ وہ پانچ ماہ کی مدت کے لیے سالانہ فیس ادا کریں۔
ایف ایف آر سی کی ہدایت میں واضح کیا گیا کہ حکم کے پیش نظر نئے داخلے کیلنڈر سال مارچ 2023 سے ہوں گے۔ نومبر 2022 سے مارچ 2023 تک شروع پانچ ماہ کی مدت تعلیمی سیشن کا حصہ نہیں ہے۔ایسے میں طلبہ سے اس مدت کے لیے سالانہ فیس وصول نہیں کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: PSAJK Issued Bus Fee Rate Card: بس فیس سے متعلق پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا ریٹ کارڈ جاری
جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں کشمیر اور جموں خطے کے سرمائی زون میں آنے والے اسکولوں میں دسویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کا سالانہ امتحانات کا انعقاد کرتا تھا۔ تاہم گزشتہ ماہ ایک اہم فیصلے کے تحت یکساں تعلیمی کیلنڈر لاگو کیا گیا ہے۔