ETV Bharat / state

سرینگر: ملازمین کفن پہن کر احتجاج کرنے پر مجبور

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 9:47 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے آر ٹی او دفتر کے سامنے جموں و کشمیر ایمپلائیز ورکرز ویلفیئر فیڈریشن کی جانب سے کفن پہن کر احتجاج کیا گیا۔

jk Employees Workers Welfare Federation Stages Protest

اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ملازمین کے صدر عمر بٹ نے کہا کہ' وہ لوگ عارضی ملازمین کو مستقل کرانے اور گورنر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مزید جن کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں ان کی تنخواہ کو فوراً جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔'

ویڈیو

انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورا نہیں کیا گیا تو وہ اپنے بچوں سمیت سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے جس کی ساری ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی'۔

اس دوران ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے ہوئے تھے جن میں ہمارے ساتھ انصاف کرو کے نعرے درج تھے۔

انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' کئی بار یقین دہانی کرانے کے باوجود بھی ہماری دیرانہ مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.