ETV Bharat / state

Two Arrested for Alleged Dog Killing کتے کو مارنے کے الزام میں دو شہری گرفتار - سرینگر کتے کو پیٹ کر ہلاک

سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں آوارہ کتوں کی جانب سے ایک شہری کو زخمی کرنے کے دو روز بعد رعناواری میں مبینہ طور ایک کتے کو پیٹ کر ہلاک کرنے کے الزام میں دو شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

کتے کو مارنے کرنے کے الزام میں دو شہری گرفتار

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 1:07 PM IST

Updated : Jul 24, 2023, 2:43 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر میں دو افراد کو ایک کتے کو مارنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے کلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سرینگر پولیس کے بیان کے مطابق سرینگر کے رعناواری علاقے میں دو شہریوں - گلزار احمد بیگ اور عدنان شاہ - نے ایک کتے کو ہلاک کیا ہے جس کے پاداش میں ان دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ رعناواری علاقے میں اس واقعہ سے دو روز قبل ایک آوارہ کتے نے شہری کو زخمی کیا تھا۔

حراست میں لیے گئے افراد کو پولیس نےPrevention of Cruelty to Animals Actکے دفعات 429 اور سکشن 11 (1) زیر ایم آئی آر نمبر 29/ 2023 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دفعات رو سے ان پر جرمانہ یا پانچ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے جانوروں خاص کر کتوں پر تشدد کرنے کا سنجیدہ نوٹس لینا شروع کیا ہے۔ امسال اپریل میں پولیس نے سرینگر کے بلوارڈ روڈ پر ایک شہری کو اُس گرفتار کیا تھا جب ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ کتے کو اپنے اسکوٹر سے باندھ کر دوڑا رہا تھا۔

سرینگر پولیس کی جانب سے ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا تب شروع ہوا جب بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی نے سرینگر کا دورہ کیا اور انمل رائٹس کی پاسداری کرنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ سرینگر میں - ایس ایم سی کے مطابق - آوارہ کتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ اور آئے روز آوارہ کتوں کی جانب سے شہریوں کو کاٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Abducted Minor Girl Recovered مغویہ نابالغ لڑکی چھ گھنٹوں میں بازیاب، اغوا کار گرفتار

رواں برس 28 مئی کو سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں دس برس کے ایک لڑکا - احمد بن جاوید - اس وقت ڈرین میں جا گرا جب وہ کتوں کی جانب سے تعاقب کیے جانے کے بعد جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگا۔ ڈرین میں گر کر احمد بن جاوید شدید زخمی ہو گیا اور کئی روز تک اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ برس 4695 افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ سرینگر میں اس کی تعداد سب سے زیادہ 3448 تھی۔ گزشتہ ایک دہائی میں وادی کشمیر میں 60000 افراد کو کتوں نے کاٹا ہے جس کا ریکارڈ سرینگر کے ایم ایم ایچ ایس اسپتال میں درج ہے۔ ادھر، آوارہ کتوں کی آبادی کو قابو میں رکھنے کے لئے اگرچہ وادی میں کوئی سائنسی انتظام موجود نہیں ہے تاہم شہر سرینگر میں گزشتہ ماہ ایس ایم سی نے ٹینگہ پورہ علاقے میں انمبل برتھ کنٹرول سینٹر قائم کیا ہے جہاں کتوں کی نسبندی کی جا رہی ہے۔ تاہم کچھوے کی رفتار کے مانند یہاں کتوں کی نسبندی انجام دی جا رہی ہے اور، ماہرین کے مطابق، کتوں کی نسبندی میں برسوں بیت جائیں گے۔ جبکہ اس دوران کتوں کی آبادی میں مزید اضافہ ہوگا۔

Last Updated : Jul 24, 2023, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.