ETV Bharat / state

سرینگر: جموں و کشمیر بینک اور اے ٹی ایم گارڈس ایسوسی ایشن کا احتجاج - سرینگر کی اہم خبر

جموں و کشمیر بینک اور اے ٹی ایم گارڈس ایسوسی ایشن نے کہا کہ 'ہم نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی ڈیوٹی انجام دیں، لیکن ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہم میں سے بعض کو پندرہ ہزار روپے تو بعض کو تیس ہزار روپے بطور رجسیٹریشن جمع کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ ہماری تنخواہوں کو بڑھانے کے بجائے کم کیا جا رہا ہے۔'

جموں و کشمیر بینک اور اے ٹی ایم گارڈس ایسوسی ایشن کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 5:16 PM IST

جموں و کشمیر بینک اور اے ٹی ایم گارڈس ایسوسی ایشن نے بدھ کے روز سرینگر کے پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کے پیش نظر احتجاج درج کرایا۔ احتجاجی 'ہمارے ساتھ انصاف کرو، انصاف کرو' جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

جموں و کشمیر بینک اور اے ٹی ایم گارڈس ایسوسی ایشن کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنخواہیں ہمیں براہ راست واگزار کی جائیں درمیان میں کسی کو نہ لایا جائے، کیونکہ درمیان میں ہمارے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے، ہمارے پیسے ہم تک نہیں پہنچائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ 'ہم نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی ڈیوٹی انجام دیں، لیکن ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہم میں سے بعض کو پندرہ ہزار روپے تو بعض کو تیس ہزار روپے بطور رجسیٹریشن جمع کرنے کو کہا جا رہا ہے۔ ہماری تنخواہوں کو بڑھانے کے بجائے کم کیا جا رہا ہے۔'

مزید پڑھیں: 'منتخب عوامی حکومت سے ہی ابتر صورتحال کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے'

انہوں نے کہا کہ ہماری تنخواہیں پہلے ہی بہت کم ہیں اور اب اس کو مزید کم کیا جا رہا ہے جس سے ہماری مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ احتجاجیوں نے خود کے ساتھ ہو رہی زیادتیوں کے خلاف انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.